لاہور ( شوبز ڈیسک )ملکی فنکاروں نے بھی 75 واں جشن آزادی جوش و خروش سے منایا اور ملی نغمے اور ٹی وی و دیگر شوز میں بھرپور شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ‘ یوم آزادی کے موقع پرزندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی طرح شوبز سے وابستہ فنکاروں نے جشن یوم آزادی بھرپور انداز سے منائی ، اس حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں ملی نغمے ، گانے اور مختلف خاکے پیش کیے گئے ، ان تقریبات میں شوبز کے تمام فنکاروں نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا ۔ مْلک بھرمیں پوری قوم جشن یوم آزادی روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا ، عمارتوں پرسبزہلالی پرچم لہرائے گئے جبکہ سڑکوں، بازاروں اورگلیوں کے علاوہ گھروں کو جھنڈیوں سے سجایاگیا اورچراغاں بھی ہوا۔ گی۔ کچھ فنکاروںاورگلوکاروں نے بیرون ممالک منعقدہ جشن آزادی کے سلسلہ میں ہونے والے پروگراموں میں ملی نغمے پیش کیے توکچھ نے جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینارزمیں شرکت کی ۔
فنکاروں نے بھی75واں جشن آزادی جوش و خوش سے منایا








