کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور اپنے معاملات میں کسی کی خوامخواہ کی مداخلت پسند نہیں کرتی۔ایک انٹر ویو میں ماہرہ خان نے کہا کہ کام چاہے فلم میں کروں یا ٹی وی پر معیار کو ہی مدنظر رکھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھا ہے اور دوسروں سے بھی امید کرتی ہوں کہ وہ میرے معاملات میں خواہ مخواہ مداخلت نہ کریں۔ ماہرہ خان نے کہا کہ غیر سنجید ہ لوگ زندگی میں کبھی ترقی نہیں کر سکتے اس لئے میں سنجیدہ لوگوں کیساتھ رہنا پسند کرتی ہوں۔انہوںنے کہاکہ مجھے اپنی آنے والی فلم لیجنڈ آف مولا جٹ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں میرے خیال میں میں نے اس فلم میںاپنے کام سے خوب انصاف کیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے اچھی کہانی کا انتخاب نہایت ضروری ہوتا ہے اور اگر فنکار اچھے ہوتو فلم ضرور کامیابی سے ہمکنا ر ہوتی ہے ۔
اپنے کام سے کام رکھتی ہوں خوامخواہ کی مداخلت پسند نہیں‘ماہر ہ خان








