بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریاض،یوم آزادی پر پاکستانی سفارت خانہ میں قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی ،کیک بھی کاٹاگیا

ریاض (وقارنسیم وامق)سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے فوجی افسران سمیت کمیونٹی ممبران کے مردوخواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے جوانوں سمیت سفارتی افسران اور کمیونٹی ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر امیر خرم راٹھور نے قومی ترانے کی دھن پر سبز ہلالی پرچم کو فضا میں بلند کیا جبکہ فوجی جوانوں نے سلامی پیش کی۔ سفارت خانہ پاکستان کے چانسری ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستانی قوم کے لئے بھرپور خوشیوں بھرا دن ہے ہمارے قیام کے 75 سال پورے ہوچکے ہیں قیام پاکستان کے بعد پاکستان نے ترقی کا شاندار سفر کا آغاز کیا جو جاری ہے اور ہمیں ملکر یہ عہد کرنا ہوگا کہ پوری قوم ملکر پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ تقریب میں صدر پاکستان وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے جبکہ چودہ اگست یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔