بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں سیلفی بناتے ہوئے طالبہ گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق

اسلام آباد(نیوزڈیسک) قائداعظم یونیورسٹی ہاسٹل میں کزن سے ملنے کے لیے آئی طالبہ سٹرک پر سیلفی بناتے ہوئے گاڑی کی زد میں جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کے مطابق ساہیوال سے آئی مہمان طالبہ قائد اعظم یونیورسٹی میں زیر تعلیم اپنی کزن سائرہ سے ملنے یونیورسٹی ہاسٹل آئی تھی۔
پولیس کے مطابق دونوں یونیورسٹی کے قریب ہی واقع سڑک کے درمیان میں کھڑی ہوکرسیلفی بنارہی تھیں کہ اچانک کولڈڈرنکس سے بھری گاڑی ان پر چڑھ گئی۔
ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اشفاق نے بتایاکہ ڈرائیور نے لڑکیوں کو بچانے کی کوشش کی مگر گاڑی بے قابو ہوکرالٹ گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ساہیوال کی رہائشی لڑکی اداوہ طارق گاڑی کے نیچے آنے سے جاں بحق ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ جاں بحق طالبہ کی میت اوراس کی زخمی کزن سائرہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔