ریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ۔
سعودی قیادت کی جانب سے صدر عارف علوی کے لیے پیغامات میں پاکستانی قوم کو آزادی مبارک کہا گیا ۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اس کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ نیک خواہشات اور دعائیں پاکستان کے لیے ہیں۔
#خادم_الحرمين_الشريفين وسمو #ولي_العهد يهنئان رئيس جمهورية باكستان الإسلامية بذكرى استقلال بلاده.#واس pic.twitter.com/ZTXqtSmf3G
— واس الأخبار الملكية (@spagov) August 13, 2022









