اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کےحوالے سےشاندار تقریبات منعقد کرنے پر مریم اورنگزیب کی قیادت میں وزارتِ اطلاعات و نشریات، آئی ایس پی آر اورمتعلقہ تمام اداروں کومبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں ان کا کہناتھاکہ زندہ قومیں اپنی نوجوان نسل کواپنی پہچان بھولنےنہیں دیتیں،اور آج کےتاریخی دن آپ سب نےمل کراس بات کویقینی بنایا۔
دریں اثناایک اور ٹو یٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ آج میں بلوچستان ہیلی کاپٹرسانحے میں شہیدہونے والےمیجر طلحہ منان کےگھر گیا، میں نے اہل خانہ سےتعزیت اور شہید کیلئے فاتحہ کی۔ آزادی کا دن ہمارےشہداء کی ناقابلِ فراموش قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کئےبغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔ ہمارے شہداء نےہمیشہ اپنےلہو سےپاک وطن کی حفاظت کی ہے۔
یوم آزادی پرشاندارتقریبات،وزیراعظم کی وزارت اطلاعات، آئی ایس پی آرومتعلقہ اداروں کو مبارکباد









