اسلام آباد(نیوزڈیسک )وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو سری لنکا بنتے دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی۔
حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستان کی محیشت سنبھال لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا، ہم نے 29ارب کی سرمایہ کاری سی پیک میں کروائی جبکہ نواز شریف نے11ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی بھی بنائی۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی حکومت میں عالمی سطح پر پاکستان کی ترقی دنیا مان رہی تھی ، 2018 میں پاکستان کی قسمت سے کھیلا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نا اہلی کی وجہ سے پاکستان کو یکم اپریل کو وزارت خزانہ نے کہ دیا تھا کہ خزانہ خالی ہو چکا ہے۔
وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے پورا پاکستان آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا، عمران خان نے پاکستان عوام کو مہنگائی غربت دی جبکہ عمران خان نے کشمیر بھی مودی کے حوالے کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جب تقریر کرتے ہو اپنی 4سالہ کرکردگی کا ذکر کیوں نہیں کرتے، عمران خان نے 2018 سے اب تک ایک کمرہ نہیں بنایا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کو سری لنکا بنتے دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ، آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہو جائے گی۔
پاکستان کو سری لنکا بنتے دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی،احسن اقبال








