بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عطاتارڑ کااعلان کے باوجود جلال پور بھٹیاں جانے سے گریز،کافی پلا کر ہی رہوں گا ،ہاشم ڈوگر

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب کے وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر نے اعلان کے باوجود وزیراعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑکے جلال پور بھٹیاں نہ آنے پر آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ان سے 25مئی کے واقعات پر تفتیش کرنا چاہتی ہے لیکن وہ پیش نہیں ہورہے ، جب سے صوبے میں ن لیگ کی حکومت ختم ہوئی ہے وہ اسلام آباد میں ہی بیٹھے ہیں ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوبائی وزیرداخلہ نے عطااللہ تارڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جلال پور بھٹیاں میں تشریف لانی تھی لیکن نہ آئے آپ تو آے ہی نہیں،آپ کی کافی کاانتظام کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے بھی پکا ارادہ کر لیا ہے آپ کو کافی پلا کے ہی رہوں گا۔