بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سجاول سندھ میں بلدیاتی عملے کی نااہلی کیخلاف شہریوں کا انوکھا احتجاج

سجاول(ممتا ز نیوز) سجاول سندھ بلدیاتی عملےکی لاپرواہی اور نااہلی کیخلاف شہریوں نے تنگ آکر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں مون سون بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد سندھ حکومت سمیت بلدیات عملے کی مجرمانہ غفلت اور خاموشی کے بعد سندھ کے علاقے سجاول میں علاقہ مکینوں نے کئی دنوں سے کھڑے پانی میں فصل لگانا شروع کیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور بلدیاتی عملہ گزشتہ کئی دنوں سے غائب ہے۔ انہوں نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے بارش کے پانی میں کاشت شروع کردی۔