اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آ ج دنیا بھر سے پی ٹی آئی عہدیداروں کو بلا کر سرکس چلایاگیا جس پر سرکاری فنڈز سے کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ، عمران خان نے گالم گلوچ کا پروگرام پیش کیا ۔وزیراعظم کے اوورسیز کنونشن سے خطاب پر اپنے ردعمل میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کو 172ارکان کی حمایت حاصل ہےتوسامنے لائے ،اب حکومتی اتحادی بھی ان کو جلدچھوڑجائیں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا ایم کیوایم ان کا ساتھ دے گی ،حکومت نے معیشت اورخارجہ پالیسی کا بیڑہ غرق کردیا،آج عوام کوبدترین مہنگائی کاسامنا ہے،کرپشن کے الزامات لگائے گئےلیکن شواہدپیش نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ قیمتیں ٹھیک کرنے کےلئے نہیں آیا،کیا وہ مریخ پر راکٹ بھیجنے کےلئے آئے تھے ۔
عمران قیمتیں ٹھیک کرنے نہیں تو کیا مریخ پر راکٹ بھیجنے آئے ،احسن اقبال








