بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ،سیاسی ومعاشی صورت حال پر اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی کابینہ کا اجلاس کل وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ہوگا جس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور زیرغور آئیں گے اور اس حوالے سے اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے ۔اجلاس میں خاص طور پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے لاہور کے جلسے میں ملک گیر جلسوں کے انعقاد کے اعلان کے تناظر میں سیاسی صورتحال زیربحث آئے گی اور اس حوالے سے لائحہ عمل بھی مرتب کیاجائے گا۔ دریں اثنا اجلاس میں بزنس ٹائیکون ملک ریاض کی طرف سے القادر ٹرسٹ کو458کنال اور فرح گوگی کو عطیہ کی گئی240کنال زمین اور لندن مین میں فریز کی گئی50ارب روپے کی رقم کی پاکستان منتقلی کے معاملے پر فیصلہ بھی متوقع ہے۔