بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایم پی اےاحسن بریار کے والدکی سکول پر قبضے کی کوشش،طلبہ واساتذہ کا مظاہرہ

لاہور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے سیالکوٹ سے رکن پنجاب اسمبلی احسن بریار کے والد سلیم بریار کی طرف سے والٹن روڈ لاہور کینٹ میں قربان سکول پر قبضے کے مبینہ کوشش کے خلاف قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ہزاروں کی تعداد میں طلباوطالبات اور اساتذہ نےاحتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں طلباوطالبات کے والدین نے بھی شرکت کی ۔مظاہرین نے مطالبات کی منظوری کے لئے پلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے۔انہوں نے والٹن روڈ بلاک کردی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔واضح رہے کہ ادارے میں چھ ہزارطلباوطالبات داخل ہیں جبکہ تین سو اساتذہ پڑھاتے ہیں۔طلباوطالبات کے والدین کا کہنا ہے کہ ایم پی اے احسن بریار کے والد نے جعلی کاغذات بنوا کرقبضہ کرنا چاہتا ہے۔اس موقع پر قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ کی چیئرپرسن کا کہناتھا کہ گزشتہ 32سال سے چل رہا ہے،انہوں نے کہاکہ بریارگروپ آف کمپنی کے غنڈوں نے دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوںنے حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں غنڈہ گردعناصر سے بچایا جائے۔