بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جاوید اقبال بٹ کا سپورٹ فنڈ کے نام پر حجاج کو ادائیگی روکنے ، 950 معاونین کو حج پر بھیجنے کی تحقیقات کا مطالبہ

  مدینہ منورہ(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن)مدینہ منورہ کے صدر جاوید اقبال بٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے سپورٹ فنڈ کے نام پر حجاج کو ادائیگی روکنے اور 950 معاونین کو حج پر بھیجنے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں جاوید اقبال بٹ نے کہاکہ 32ہزارافراد نے سرکاری حج سکیم سے حج ادا کیا،قوم اتنے بھاری اخراجات کی متحمل نہیں ہوسکتی جو عوامی ٹیکس دیا جاتا ہے حکمران اس رقم کے امین ہیں کہ وہ دیانت داری سے خرچ ہو۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ بھی 950 معاونین کو حج پر بھیجے جانے کے معاملے کا نوٹس لے۔حج صاحب استطاعت پر فرض ہے ، حکومت پاکستان کس طرح ایک لاکھ پچاس روپیہ حجاج کو عوام کہ ٹیکسوں سے واپس دے رہی ہے، اگر کسی کی استطاعت نہیں تھی تو اس پر حج فرض نہیں،یہ عوام کاپیسہ ہے اور حجاج کو واپس کرنا سپورٹ فنڈ کے نام سے درست نہیں ہے۔