کراچی(نیوزڈیسک) بھارت سے آنے والے ایک اور چارٹرڈ طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ حیدرآباد دکن سے کراچی آیا اور 12 مسافروں کو لے کر دبئی روانہ ہوگيا۔
چارٹرڈ طیارے نے 12بجکر 10 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں سوار 12میں سے 10مسافر پاکستانی اور2 مسافر غیرملکی ہیں۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والا طیارہ نہ تو بھارتی ہے اور نہ ہی خصوصی بلکہ یہ چارٹرڈ طیارہ برطانیہ کے جرائرمارشل میں رجسٹرڈ ہے۔
واضح رہے کہ دوماہ کی مختصرمدت میں يہ چھٹا طیارہ ہے جو بھارت سے کراچی ايئرپورٹ آیا تاہم سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ بھارت سے چارٹرڈ طیارے ری فیولنگ کیلئے کراچی آتے ہیں۔
ایک اور بھارتی چارٹرڈ طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ








