اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماقاسم سوری نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر نواز شریف کا اظہار ناراضگی اور مریم کے بیان کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئےاپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ لگتا ہو گا کہ نواز شریف نے غصے میں واٹس ایپ بھی بلاک کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پھر شدید غصے میں میاں صاحب نے پیٹرول کی قیمت بڑھانے پر شہباز شریف کو واٹس ایپ پر بلاک کر دیا۔ایک تمغہ برائے ڈرامے بازی اور شو بازی اس خاندان کو بھی ملنا چاہیے۔
اور پھر شدید 😡 میں میاں صاحب نے پیٹرول کی قیمت بڑھانے پر شہباز شریف کو واٹس ایپ پر بلاک کر دیا۔
ایک تمغہ برائے ڈرامے بازی اور شو بازی اس خاندان کو بھی ملنا چاہیے۔ pic.twitter.com/oELe0TFNUK— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) August 15, 2022
انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان کے خلاف جھوٹا بیان دلوانے کے لیے شہباز گل کو بدترین ریاستی تشدد اور فسطائیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ظلم و تشدد کی نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے، فسطائی حکومت یاد رکھے کہ وقت تو بلآخر گزر ہی جاتا ہے لیکن تاریخ کسی کو معاف نہیں کرتی ہے۔
چیئرمین عمران خان کے خلاف جھوٹا بیان دلوانے کے لیے شہباز گل کو بدترین ریاستی تشدد اور فسطائیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ظلم و تشدد کی نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے، فسطائی حکومت یاد رکھے کہ وقت تو بلآخر گزر ہی جاتا ہے لیکن تاریخ کسی کو معاف نہیں کرتی ہے۔#PakistanUnderFascism pic.twitter.com/fSDjKJMAMn
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) August 15, 2022









