بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہائیڈ پارک اپارٹمنٹس کی خرید و فروخت،شہزاد اکبر کا ایف آئی اے سے تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد(ممتا زنیوز)سابق وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب اور امورِ داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کابینہ ڈویژن کو خط لکھا ہے کہ جس میں انھوں نے کہا کہ ہائیڈ پارک اپارٹمنٹس کی خرید و فروخت میں نواز شریف کے بیٹے حسن نواز شریف نے علی ریاض ملک سے 46 ملین پاؤنڈ (پونے 2 ارب روپے) لیے۔ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہوںنے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )سے مطالبہ کیاہے کہ حسن نواز شریف کو شامل تفتیش کرے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے شہزاد اکبر کے خط پر اپنے ٹوئٹ میںردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کے خط کے بعد جس میں انھوں نے ہائیڈ پارک اپارٹمنٹس کی ملکیت کے حوالے سے انکشافات کئے ہیں کہ کیسےحسن نواز شریف نے علی ریاض ملک سے 46 ملین پاؤنڈ لئے آج کی کابینہ میٹنگ سے اس معاملے کو ہٹا دیا گیا، اب اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور FIA حسن نواز شریف کو شامل تفتیش کرے۔