بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایسی چیونٹی جس کا سر ہی اپنے گھر کا دروازہ ہے

کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک ایسی چیونٹی بھی ہوتی ہے جس کا سر اس طرح کا ہے کہ وہ اس کی مدد سے اپنے گھر کو بند کر سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ڈور ہیڈ آنٹ‘ کے نام سے پہچانی جانے والی یہ چیونٹیاں دراصل سولجر آنٹس ہیں جن کا سر بالکل اتنا بڑا ہوتا ہے جتنا بڑا ان کی کالونی کا دروازہ ہوتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان میں دو طرح کی چیونٹیاں ہوتی ہیں جن میں سے ایک سیفالوٹس یا ٹرٹل آنٹس ہیں جن کا سر گول، گنبد نما اور معمولی سا بڑا ہوتا ہے اور یہ عموماً دروازے جتنا ہی بڑا ہوتا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ چیونٹیاں اپنے آپ کو خطرے میں اس لیے ڈالتی ہیں کیونکہ ان کے گھونسلوں کا یہ دروازہ دیگر حملہ آور کیڑوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔
کام کرنے والی چیونٹی ہی اپنے گھر کو محفوظ بنانے کا آلہ خود ہی ہوتی ہیں۔