اسلام آباد(ممتا زنیوز) مریم نواز کے بعد نواز شریف کی چھوٹی صاحبزادی اسماء نواز شریف بھی ٹوئٹر پر سرگرم ، تازہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف نے وطن واپسی کی تیاریاں شروع کردی ہے۔ واضح رہے ن لیگی رہنمائوں کی جانب سے نوازشریف کی ستمبر میں وطن واپسی کی خبریں چل رہی ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی اور دوسری جماعتوں کی جانب سے بیانات دیئے جارہے ہیں کہ نواز شریف کی برطانیہ میں ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے 25 ستمبر سے پہلے پہلے برطانیہ چھوڑنا ان کے لئے لازمی ہے۔وہ اپنی خوشی سے نہیں آرہے بلکہ ویزہ مسترد ہونے کی وجہ سے برطانیہ چھوڑنا ان کی مجبور ی ہے۔
میاں نواز شریف صاحب نے انشاءاللہ وطن واپسی کی
تیاریاں شروع کردی— SM KHAN ❤ (@SMkhanpak) August 15, 2022









