اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان اور ان کی کابینہ کے ارکان نے یوم آزادی کے موقع پر کے پی میں پرچم کشائی کی سرکاری تقریب میں شرکت نہیں کی۔
تاہم کے پی کے تمام سیکرٹریز نے تقریب میں شرکت کی، نجی خبررساں ادارےکو معلوم ہوا ہے۔ “وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کے ارکان نے پرچم کشائی کی سرکاری تقریب میں شرکت نہیں کی۔ اطلاعات کے مطابق وہ اس وقت کے پی ہاؤس اسلام آباد میں موجود تھے۔ذرائع نے نجی خبررساں ادارے کوبتایاکہ ان کی کابینہ کے ارکان بشمول کامران بنگش اور تیمور سلیم اپنے آبائی علاقوں میں موجود تھے۔
رابطہ کرنے پر ایس اے سی ایم کے پی آر او بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا کہ محمود خان کسی اہم کام کے سلسلے میں اسلام آباد میں تھے اور ان کی غیر موجودگی میں کے پی کے چیف سیکرٹری نے تقریب میں شرکت کی اور سول سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ قائم مقام گورنر نے صوبے کے آئینی سربراہ کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کیوں نہیں کی تو ان کا کوئی جواب نہیں تھا۔









