اسلا م آباد (سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ،قومی بیٹر نے جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔
کرکٹ ویب سائٹ “کرک وک “کے مطابق ہاشم آملہ کو 88 ون ڈے اننگز کھیل کر سب سے زیادہ 4473 رنز بنانے کا اعزاز حاصل تھا جبکہ بابراعظم نے 88 ون ڈے اننگز کھیل کر 4516 رنز بنائے اس طرح جنوبی افریقی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔
پاکستان ٹیم کے کپتان کو یہ اعزاز نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے میچ کے دوران حاصل ہوا ہے، ہاشم آملہ نے 88 اننگز میں 55.22 کے اوسط سے رنز بنائے جبکہ بابراعظم کے رنز بنانے کا اوسط 59.42 رہا۔
🌟 Skipper Babar Azam has transcended the veteran @amlahash's aggregate of most runs after 88 ODI innings 👏
👉 No other batter in the history of ODI cricket now has scored as many runs as him in the first 88 ODI innings 🔥#CricketTwitter #PAKvsNED #BabarAzam𓃵 pic.twitter.com/wjAniVwVWr
— CricWick (@CricWick) August 16, 2022









