گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرانوالہ پولیس نے ماں بیٹی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم مقتولہ کا اپنا ہی بیٹا ہے۔ جائیداد کی خاطر قتل کیا اور خود ہی مقدمہ کا مدعی بن گیا۔ پولیس کے مطابق احمد نگر کے علاقہ ککو کولو میں ماں بیٹی کے دوہرے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ پولیس نے قتل کی تفتیش کی تو پتہ چلا کہ قاتل تو مقتولہ کا اپنا ہی خون ہے۔پولیس نے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کرلیا جس نے اعتراف جرم کرلیا۔ ملزم کے مطابق اس نے جائیداد کے لالچ میں اپنی والدہ اور بہن کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور بعد میں پولیس کو دھوکہ دینے کیلئے خود ہی مقدمہ کا مدعی بھی بن گیا تھا۔
گوجرانوالہ: ماں، بیٹی کا قاتل گرفتار، اپنا ہی بیٹا نکلا








