پشاور(ممتاز نیوز) پشاور پولیس نے مبینہ طور پرایک اجرتی قاتل کوگرفتار کیا ہے جس کی عمران خان کو قتل کرنے کے لئے خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ عمران خان کے کھانے سے متعلق شہباز گل سے استفسار اور اس مبینہ قائل کی گرفتاری کے بعد بنی گالہ میں عمران کی سیکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے۔ سینئرصحافی ہارون الرشید نے اس بار میں گزشتہ روز انکشاف کیا۔ ہارون الرشید کے دعویٰ کے مطابق اس مبینہ اجرتی قاتل نے کئی اہم انکشافات کئے ہیں تاہم ابھی انہیں صوبائی حکومت حکمت عملی کے تحت منظرعام پر نہیں لارہی ۔ ہاورن الرشید کے مطابق بنی گالہ میں عمران خا ن سے ملاقات کر نے والوں کو کئی مراحل سے گزرنا پڑ تا ہے ، کسی بھی ملاقاتی کو موبائیل فون ساتھ لے جانے کی اجاز ت نہیں جبکہ ملاقاتوں کے دوران بھی سیکیورٹی اہکار موجود رہتے ہیں۔
عمران خان کوقتل کے لئےپشاورآنے والااجرتی قاتل گرفتار








