اسلام آباد(نیوزڈیسک)ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پری ایڈمشن نوٹس جاری کر دیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کردیا۔
کیس کی مزید سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی گئی، درخواست کے قابل سماعت ہونے پر ہی مزید دلائل دیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کو سننے کے بعد درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کالعدم بھی قرار دیں تو حقائق چھپ نہیں سکتے، ایف آئی اے قانون کے مطابق اس رپورٹ کے بغیر بھی کارروائی کرسکتا ہے، انویسٹی گیشن کا یہ مطلب نہیں کہ سزا مل رہی ہے۔
اس سے قبل آج عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کے فیصلےکےخلاف پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا، عدالت نے الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس فوری معطل کرنے کی استدعا پر بھی فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
ممنوعہ فنڈنگ فیصلےکیخلاف درخواست پر عدالت کا الیکشن کمیشن کو پری ایڈمیشن نوٹس








