اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ملک گیر جلسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔
عمران خان ملک کے 17 شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے، جلسوں کا آغاز 21 اگست کو راولپنڈی جبکہ آخری جلسہ 11 ستمبر کو کوئٹہ میں ہوگا۔
شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی کا پہلا جلسہ اتوار 21 اگست کو راولپنڈی میں ہوگا، اس کے بعد بدھ 24 اگست کو ہری پور اور جمعہ 26 اگست کو کراچی، ہفتہ 27 اگست کو سکھر جبکہ اتوار 28 اگست کو پشاور میں پی ٹی آئی پاور شو کرے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کا پیر 29 اگست کو جہلم، بدھ 31 اگست کو اٹک میں جلسہ ہوگا، عمران خان یکم ستمبر کو سرگودھا اور 2 ستمبر کو گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔
شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی ہفتہ 3 ستمبر کو بہاولپور، اتوار 4 ستمبر کو فیصل آباد، منگل 6 ستمبر کو مردان، بدھ 7 ستمبر کو بہاولنگر اور جمعرات 8 ستمبر کو ملتان میں جلسہ کرے گی جبکہ جمعہ 9 ستمبر کو شیخوپورہ، ہفتہ 10 ستمبر کو گوجرانوالہ اور اتوار 11 ستمبر کو کوئٹہ میں آخری جلسہ ہوگا۔
واضح رہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بارشوں کی وجہ سے جمعہ 19 اگست اور ہفتہ 20 اگست کو ہونیوالے جلسے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔








