لاہور(نیوزڈیسک )لاہور میں ایک لڑکی نے اپنے محبوب کو شادی کی پیشکش کیلئے انوکھا انداز اپنالیا، سڑک پر اسٹیمرز لگواکر سرعام پروپوز کرڈالا۔
لاہور میں گزشتہ روز ایک مصروف سڑک کے اسٹریٹ پولز پر گلابی رنگ کے ڈیجیٹل اسٹیمرز دیکھ کر شہری حیرت زدہ رہ گئے، یہ اسٹیمرز ایک نامعلوم لڑکی کی جانب سے لگوائے گئے جس میں اس نے اپنے محبوب کو سرعام شادی کی پیشکش کی۔
ان اسٹیمرز پر لکھا ہے کہ ( WILL YOU BE MINE FOREVER FAISAL IMRAN) فیصل عمران کیا تم ہمیشہ کیلئے میرے بنو گے؟۔
ان اسٹیمرز کو لگانے والی لڑکی کون ہے اس بارے کچھ معلوم نہیں ہوسکا نہ ہی یہ پتا چل سکا ہے کہ فیصل عمران آخر کون ہے جس کیلئے لڑکی نے یہ منفرد انداز اپنایا ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر ان اسٹیمرز کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس پر صارفین مختلف انداز میں تبصرے کررہے ہیں۔
صحافی اجمل جامی نے بھی اس کی تصویر کو اپنے ٹوئٹڑ اکاونت پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’دس سال پہلے تمہارے نام کا دیا جلایا تھا میں نے اور اسے آج تک بجھنے نہیں دیا۔۔۔۔۔ اب بتاؤ سر عام شادی کے سندیس کا جواب ’’ہاں“ کی صورت میں سر عام ہی دو گے ناں؟؟
لڑکی نے تو سڑک پر بل بورڈز لگاکر اپنی محبت کا اظہار کردیا اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا فیصل عمران جن کیلئے یہ بل بوردز لگائے گئے ہیں کیا وہ بھی اسی طرح انکی پیشکش کا جواب دیتے ہیں یا نہیں؟۔
کسی کنہیا نے لاہور کے ڈیجیٹل سٹیمرز پر اپنے محبوب کو سر عام شادی کی دعوت دی ہے۔ یہ واقعہ کل شب رونما ہوا۔ صاحب مانے یا نہیں کچھ معلوم نہیں نا ہی یہ پتا چل سکا "کہ وہ کون تھی"؟
اہل دل ہی راہنمائی فرما سکتے ہیں @ajmaljami @ShirazHassan #Proposal #WoKonThee pic.twitter.com/GbyHYz3L2l— Rai Shahnawaz (@RaiShahnawaz) August 18, 2022









