بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریلیف دینا ن لیگ سے بہتر کوئی نہیں جانتا ،عوام پی ٹی آئی رہنماؤں کی باتوں میں نہ آئیں،ماریہ صدیقی

ریاض(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ( ن) شعبہ خواتین ونگ کی صدر ماریہ صدیقی نے کہاہے کہ آئی ایم ایف سے قسط کے بغیر بگڑتی ہوئی معیشت کو قابو کر کے واپس ٹریک پر لانے ،ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے اور سری لنکا جیسی صورتحال سے کوسوں دورلانے کا سہرا مسلم لیگ ن کی قیادت خصوصاً وزیراعظم شہبازشریف اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں ماریہ صدیقی نے کہاکہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے روپے کی کھوئی ہوئی قدر کو بحال کیا اورملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف اور ان کی ٹیم آئی ایم ایف کی طرف سے قسط جاری ہوئے بغیر بہترانداز میںمعیشت چلا رہے ہیں، تمام معاشی ماہرین کہہ رہے تھے کہ آئی ایم ایف کی قسط نہ ملی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گامگر حکومت نے ایسانہیں ہونے دیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو پتہ ہے کہ کب کیا کرنا ہے؟عوام پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی باتوں میں نہ آئیں یہ تو اپنی صفر کارکردگی کادفاع کررہے ہیں، پٹرول کے نرخ کب بڑھانے ہیں اور کب کم کرنے ہیں یہ جنہوں نے ملک دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ان کو بہتر پتہ ہے اور عوام کو ریلیف دینا ن لیگ سے بہتر کوئی نہیں جانتا ۔