بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے اضافی 10 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے اضافی دس لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا۔
سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستان کےساتھ کھڑےہیں۔ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی فوری امداد کیلئے اضافی 10 لاکھ ڈالر دینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی بحران کے مستقبل کے اثرات کم کرنے کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے،
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے 16اگست کو پاکستان کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کرچکا ہے۔