بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میڈیکل بورڈنے شہبازگل کو صحت مندقراردیدیا،ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پمزہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے پی ٹی آئی کے رہنما شہبازگل کو صحت مندقراردے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شہباز گل کی تمام میڈیکل رپورٹس چھ رکنی بورڈ کو موصول ہوگئیں جن کا بورڈ کے اجلاس میں جائزہ لیا گیا ۔بورڈ نے شہباز گل کو صحت مندقراردے دیاجس پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ادھر وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے شہباز گل کو صحتمند قرار دے کے اسی اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جن کے ہاتھوں اس پہ بد ترین تشدد کیا گیا ہے اور وہاں ان کی جان کو خطرہ ہے۔ ڈاکٹرز جو صبح کہہ رہے تھے کہ وہ بیمار ہیں پریشر نہیں برداشت کر سکے۔ بہت افسوس ہے۔