اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو نہ بتایا جا سکتا اور نا دکھایا جا سکتا ہے۔
بابر اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا تشدد ہوا جو نہ بتایا جا سکتا اور نا دکھایا جا سکتا ہے، میڈیا کے لوگ بھی چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ تشدد ہوا ہے، آئی جی نے تفتیش کرنے کے لیے ایک اشتہار جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ جس کسی کو تشدد کا پتہ ہے وہ آ کر بتائے۔
بابراعوان نے کہا کہ شہباز گل کے طبی معائنے کےلیے پاکستان کے چاروں صوبوں سے غیر جانبدار ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ بنایا جائے، اس کا خرچہ ہم برداشت کریں گے۔
#ShahbazGill#imported_hakoomat_namanzoor
Changezi Era in Pakistan 🇵🇰
شہباز گل کو عدالت میں پیش کر دیا۔ آکسیجن کے بغیر سانس لینے میں دشواری،
اسلام آباد پولیس pic.twitter.com/wQjZfDGFiI— khalid mahmood (@kmahmood969) August 19, 2022
ان کا کہنا تھا کہ جیل کے میڈیکل افسر نے کہا کہ شہباز گل کو بچپن سے دمہ ہے، سرکاری اسپتال اور سرکاری ڈاکٹرز پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا، شہباز شریف کے بارے میں بھی کمر درد کی رپورٹ دی گئی تھی، نواز شریف کو پلیٹ لیٹس کا مسئلہ بتایا گیا اب وہ مزے کر رہے ہیں، اصل حکومت لندن سے ہو رہی، یہاں تو ان کے میرے بیٹھے ہوئے ہیں، عمران خان کے خلاف بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔









