بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف آئی اے کی مبینہ منی لانڈرنگ میں مشتبہ ابراج گروپ کے 5 اکاؤنٹس منجمد کرنے سفارش

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مبینہ منی لانڈرنگ کے لیے مشتبہ ابراج گروپ کے 5 اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے آگے بھیج دیے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ان پانچوں اکاؤنٹس سے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ ہوئی، اس سلسلے میں رپورٹ اسٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے بھیجی تھی۔رپورٹس کے مطابق منی لانڈرنگ میں مبینہ طور پر عارف نقوی سمیت 5 افراد شامل ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد جلد مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔