بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نے خود قبول کرلیا کہ وہ سلیکٹڈ تھے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان نے خود قبول کرلیا کہ وہ سلیکٹڈ تھے، وہ اپنا گند کسی اور پر ڈالنا چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کل یہ بھی کہیں گے کہ میں غلطی سے آگیا تھا، مجھے تو پتا ہی نہیں تھا کیونکہ 2018 کے الیکشن میں مجھے تو اسٹیبلشمنٹ لے آئی تھیدوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایف آئی اے شہباز شریف کو گرفتار کرسکتی ہے تو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو بھی گرفتار کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کے دوران عمران خان نے نیوٹرلز کو پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ جتنا مرضی کہہ لیں کہ آپ نیوٹرل ہیں، تاریخ اس کے لیے آپ پر ہی الزام دھرے گی جو آپ نے کیا ہے۔ اب بھی وقت ہے اپنی پالیسیز پر نظر ثانی کرلیں۔