اسلام آباد(ممتازنیوز)جمعیت علماء اسلام ف کے ملک بھر سے رہنمائوں اور تنظیموں کے مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے وفاقی وزیر مولانا اسد محمود کی یو م آزادی کی تقریب کے دوران ہونے والے بے ہودہ رقص میں آخر تک موجودگی پر ہونے والے شدید ردعمل پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کو صوبائی امراءاور دیگر عہدیداروں کے نام باقاعدہ خط میں وضاحت دینا پڑھ گئی۔مولانا عبدالغفور حیدر نے اپنے خط میں کہا کہ مولانا اسد محمود تو یوم آزادی کی تقریب میں شریک تھے جس میں ملی نغمات سے قومی ثقافت کو اجاگر کیا گیا لیکن مخالفین نے بے بنیا د اور جھوٹی پراپیگنڈہ مہم چلائی ۔ مولانا عبدالغفور حیدری کے مطابق تقریب کے آغاز پراسد محمود رفع حاجت کے لئے اٹھ کرچلے گئے اور جب وہ واپس آئے تو رقص کا ماحول تھا جسے دیکھ کر مولانا اسد محمود اپنے جذبات پر کنٹرول نہیں رکھ سکےاور پروگرام میں شریک رہے۔مولانا حیدری کےمطابق بظاہر یہ کراہتی عمل تھا ، اسد محمود کی مجبوری کو دیکھتے ہوئے ان پر تنقید بلاجواز اور افسوسناک ہے ، کارکنا ن سے گزارش ہے کہ وہ مخالفین کا پروپیگنڈ ہ ناکام بناکر عملے دارین کا ثوابی عبدی حاصل کریں ۔
مولانا اسد محمود کا یوم آزادی تقریب میں رقص دیکھنے پر جے یوآئی ف کے اندر شدید ردعمل ، کارکنا ن اسد محمود کی مجبور ی کو سمجھیں ، مولانا حیدر ی کا وضاحتی بیان









