بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ڈی ایم میںاختلافات، سندھ اورخیبرپختونخواہ کے گورنرزکی چارماہ سے زائد مدت گزرنے کے باوجود تقرری نہ ہوسکی

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں 13جماعتوں پرمشتمل اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں کے باہمی اختلاف کی وجہ سے سندھ اورخیبرپختونخواہ کے گورنرزکی چارماہ سے زائد مدت گزرنے کے باوجود تقرری نہیں ہوسکی ،تفصیلات کے مطابق سندھ میں ایم کیوایم سے معاہدہ کے باوجود پیپلزپارٹی متحدہ کاگورنرلگانے میں پس وپیش سے کام لے رہی ہے۔ نیب سے سزایافتہ آغا سراج درانی قائم مقام گورنرکے طور پرفرائض سرانجام دے رہیں ،جوکہ ایک ریکارڈ ہے،متحدہ نے سابق سینیٹر نسرین جلیل کانام تجویز کیاتھا،ذرائع کادعویٰ ہے کہ نسرین جلیل کومقتدر حلقوں پربھی تحفظات ہیں ،

خیبرپختونخواہ میں ۔۔جے یوآئی ف اورعوامی نیشنل پارٹی میں اتفاق رائے نہیں ہوسکادونوں جماعتیں مستقبل کی سیاست کے پیش نظر اپناگورنرچاہتی ہیں اسی طرح بلوچستان میں بھی تین اتحادی جماعتیں ،جے یوآئی ف ،بی این پی مینگل اوربلوچستان عوامی پارٹی (باپ)اپناگورنرچاہتی ہیں ،ذرائع کے مطابق اس ایشو پراتحادی جماعتوں کے درمیان اختلافات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں۔