اسلام آباد(ممتازنیوز )ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو، ہفتہ وار مہنگائی 3.35 فیصد اضافے سے 42.35 فیصد کی ریکارڈ نئی بلندسطح تک پہنچ گئی، ،ادارہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہاگیاکہ ایک ہفتے میں 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،
ایک ہفتے میں بجلی کے چارجز 68پیسے فی یونٹ بڑھ گئے،بجلی چارجز 9.08سے بڑھ کر9.70روپے ہوگئے،حالیہ ہفتے پٹرول کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا،ٹماٹر ایک ہفتے میں 18روپے 55پیسے،مرغی 19روپے12پیسے فی کلومہنگی جبکہ آٹا،مٹن پیاز اوردودھ کی قیمتیں بھی بڑھیں









