اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑنے کہاہے کہ سیاسی انتقام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں عطاتارڑنے کہاکہ وارنٹ گرفتاری میں، مجھ سمیت میرے چھوٹے بھائی بلال تارڑ کا نام شامل کرناچودھری پرویز الٰہی کی طرف سے ان احسانات کا بدلہ ہے جو ہمارے بزرگوں نے ساری عمر ان خان پر کئے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی انتقام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پورےخاندان کا نام بھی ڈال دو، انشاءاللہ جھکنے والے نہیں، مقدمہ مضحکہ خیز ہے۔
وارنٹ گرفتاری میں، مجھ سمیت میرے چھوٹے بھائی بلال تارڑ کا نام شامل کرنا چودھری پرویز الٰہی کی طرف سے ان احسانات کا بدلہ ہے جو ہمارے بزرگوں نے ساری عمر ان پر کئے۔
سیاسی انتقام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پورےخاندان کا نام بھی ڈال دو، انشاءاللہ جھکنے والے نہیں۔ مقدمہ مضحکہ خیز ہے pic.twitter.com/zUGx8rmDGR— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) August 19, 2022









