بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان ،اسد عمر ،فواد کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے ادارے کی توہین پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان، پارٹی جنرل سیکرٹری اسد عمر اور فواد چوہدری کو طلب کرلیا۔
ترجمان کے مطابق عمران خان، اسد عمر اور فوادچوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کےنوٹسز جاری کرتے ہوئے 30 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو30 اگست 2022 کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ اسدعمراورفواد چوہدری کوبھی ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔