بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کے عوام نے سیاسی عدم استحکام کی بھاری قیمت چکائی ،نوازشریف

  لندن(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے ملاقات کی ۔اس موقع پرسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجودتھے۔ملاقات میں پاکستان کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے کہاکہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی ملکی عوام نے بھاری قیمت چکائی ہے۔زاہداکرم درانی نے کہاکہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے،موجودہ حکومت کو ملک معاشی طور پر سنگین بحرانوں میں گھیرا ہوا ملا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو کو درپیش چیلیجز سے نمٹنے کا عزم کیا ہے۔سابق دور حکومت میں پاکستان کو معاشی دلدل میں دھکیل گیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔زاہداکرم درانی نے کہاکہ کستان اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے، پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست بالاتر ہو کر سوچنا ہو گاانہوںنے کہاکہ 2018 کا پاکستان معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم پاکستان تھا۔