بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  شہبازگل کی والدہ اور خالہ ان سے ملنے پمز پہنچ گئیں،جذباتی مناظر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشہبازگل کی والدہ اور خالہ بھی پمز پہنچ گئیں،اس موقع پر شہبازگل کی والدہ فوادچودھری سے گفتگو کرتے ہوئے روپڑیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو شہبازگل کی والدہ اور خالہ ان سے ملنے پمزپہنچیں۔اس موقع پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔شہبازگل کی والدہ فوادچودھری سے گفتگو کرتے ہوئے مسلسل روتی اور شہبازگل کو بچانے کی درخواست کرتی رہیں،انہوں نے حکومت کو بھی برابھلاکہا تاہم فواد چودھری نے انہیں یقین دلایاکہ پارٹی شہبازگل کے ساتھ کھڑی ہے۔دریں اثنا شہباز گل کی خالہ بھی وہیل چیئر پر پمز پہنچیں تاہم انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں ملی۔ اس موقع پر شہبازگل کی خالہ کا کہناتھاکہ میں اپنے بچے کو بچانے آئی ہوں، خدا کے لئے جاگو ورنہ برباد ہوجائو گے۔