اسلام آباد(نیوزڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزماں سیکرٹری دفاع مقرر کردئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے حمود الزماں کی بطور سیکریٹری دفاع تقرری کی منظوری دےدی ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزماں کی تقرری دو سال کیلئے کی گئی ہے، سیکرٹری دفاع چوبیس اگست سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔










