راولپنڈی(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےامریکہ کی ہاورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کے ایک گروپ نے ملاقات کی ۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بات چیت کی نشست کے دوران جنرل قمرجاویدباجوہ نے موجودہ علاقائی امور اور امن واستحکام کے فروغ میں پاک فوج کی کوششوں پر بات کی ۔طلبہ نے ملاقات کے لئے وقت دینے پر آرمی چیف کا شکریہ اداکیا۔ ہاورڈ یونیورسٹی کے طلبہ اس دورے کے دوران پاکستان کے مختلف حصوں میں بھی جائیں گے۔
آرمی چیف سے امریکی ہاورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کے گروپ کی ملاقات







