بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 پاکستان بزنس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن یو اے ای کے زیراہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب ،کیک کاٹاگیا

 دبئی (طاہر منیر طاہر)پاکستان بزنس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن متحدہ عرب امارات کے زیراہتمام پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے دبئی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کا اہتمام پاکستان بزنس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر انجینئر زبیر خان نے کیا جس میں نواز خان جدون، تیمور آفریدی، وقار احمد، ناصر خان، فضل ربی صافی، حنیف خان، قسم امین خان، خدائی خدمتگار خلیل بونیری، بزنس کمیونٹی اور پی بی ڈبلیواو کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہم ایک آزاد وطن کےباسی ہیں اور ہمیں یہ آزادی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکی انتھک کوششوں کے باعث ملی ہے ،ہم اس آزادی کا جس قدربھی شکر ادا کریں وہ کم ہے۔
انہوں نے کہاکہ آزادی ایک نعمت ہے اس کی ہمیں قدر کرنی چاہیے اور اپنے ملک کی عزت، مضبوطی اور سالمیت کے لئے کام کرنا چاہیے ۔
تقر یب میں موجود شرکاء نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر پردیس میں بسنے والے پاکستانیوں کے لیے ہمیشہ متحد اور پرعزم رہنے کا بھی عہد کیا۔
انجینئر زبیر خان نے کہا کہ بحیثیت اوورسیز پاکستانی ہمارا فرض ہے کہ ہم سب ملک و ملت کے لئے اپنے اپنے حصے کا فرض نبھائیں اور ایک دوسرے کے کام آئیں۔
تقریب میں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا اور ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارکباد بھی دی گئی۔
تقریب کے آخر میں میزبان انجینئر زبیر خان نے تمام دوستوں اور تقریب میں آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔