اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے امریکا میں ہونے والے حملے میں شاتم رسول ملعون سلمان رشدی پر چاقو سے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنف کے خلاف مسلمانوں کا غصہ سمجھ میں آتا ہے لیکن حملے کا جواز نہیں بنتا۔
برطانوی اخبار’’گارجین‘‘ کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے دوران انٹرویو کہا کہ میرے خیال میں یہ خوفناک، افسوسناک ہے۔
عمران خان نے کہا کہ’’سلمان رشدی سمجھ گیا کیونکہ وہ ایک مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتا ہے، وہ ہمارے دلوں میں بسنے والے پیغمبرکی محبت، احترام، تعظیم کو جانتا ہے، وہ جانتا تھا، لیکن جو ہوا اس کا جواز نہیں بنتا۔
عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہباز گل کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ اس نے کہا تھا کہ فوجی افسران کو غیر قانونی احکامات پر عمل نہیں کرنا چاہیے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ’وہ اسے یہ کہنے پر مجبور کر رہے ہیں کہ میں نے ہی اسے یہ کہنے کے لیے کہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ شہباز گل کے ساتھ جو کچھ کر رہے ہیں وہ سب کو پیغام مل رہا ہے‘۔
عمران خان نے کہا کہ ’اور انہوں نے ہمارے کارکنوں کو ڈرایا ہے، سوشل میڈیا کے کارکنوں کو اٹھایا گیا اور وہ لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔
عمران خان نے سلمان رشدی پر حملے کو ’ناقابل جواز‘ قرار دے دیا








