بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آج زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک احتجاجی ریلی کی قیادت کروں گا، عمران خان

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک احتجاجی ریلی کی قیادت کروں گا۔

نجی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سب کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، مغرب کے بعد احتجاجی ریلی کی قیادت کروں گا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے پہلے چائنہ چوک سے ایف نائن پارک تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے بعد پمز اسپتال کے احاطے میں ذرائع ابلاغ سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج عدالتی حکم کے باوجود پولیس نے ہمارا راستہ روکا، ہمیں شہباز گل سے نہیں ملنے دیا گیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا سوال ہے پولیس کس سے احکامات لے رہی ہے؟ یہاں قانون کی حکمرانی ہے یا ڈنڈے کی؟

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کل شہباز گل کے لیے اسلام آباد میں  ریلی نکالوں گا جس میں تمام لوگوں کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

ہم نیوز کے مطابق عمران خان نے کہا تھا کہ اس ملک میں میڈیا کا منہ بند کر کے لوگوں کو ڈرا کر چوروں کی حکومت کو ہم پر مسلط کیا جا رہا ہے، یہ ہم نہیں ہونے دیں گے۔