بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نئے چیف کمشنر اسلام آباد کو چیئرمین سی ڈی اے کا اضافی چارج دینے کا فیصلہ

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے نئے چیف کمشنر اسلام آ باد کیپٹن(ر) محمد عثمان کو چیئر مین سی ڈی اے کا اضافی چارج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذ رائع کے مطا بق وزارت داخلہ نے چیف کمشنر کو چیئر مین سی ڈی اے کا اضافی چارج دینے کیلئے سمری وفاقی کا بینہ کو منظوری کیلئے بھجوا دی ہے۔سی ڈی اے آرڈی ننس 1960کی سیکشن 6کے تحت چیئر مین سی ڈی اے بورڈ ممبرز میں سے کسی ایک کو مقرر کیا جا تا ہے۔ چیف کمشنر اسلام آ باد بلحاظ عہدہ سی ڈی اے بورڈکے ممبر ہیںلہذا انہیں چیئر مین سی ڈی اے کا اضافی چارج بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آرڈی ننس کے تحت یہ ا ختیار وفاقی حکومت یعنی وفاقی کا بینہ کا ہے۔اس سے قبل دو جولائی 2021کو سابق چیف کمشنر عامر علی احمد کو چیئر مین سی ڈی اے کا اضافی چارج دینے کی سمری بھی کابینہ کو بھیج گئی تھی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کرے گا۔