اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے پی ٹی آئی رہنماءاورعمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹرشہباز گل پرتشدد کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ کہ پاکستان کی75سالہ تاریخ میں جو کچھ شہباز گل کے ساتھ ہوااس کی مثال نہیں ملتی۔شہباز گل کے تشددپرعمران خان کی ٹویٹ نے ساری دُنیا میں حکمرانوں کی ناک کاٹ دی ہے،ہفتہ کواپنے ٹوئٹ میں سابق وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ ان کے اس احمقانہ قدم سے پاکستان کا تشخص تباہ ہو گیا ہے۔عوام عمران خان کی کال پرشام کو اسلام آباد ریلی اور کل لیاقت باغ پہنچیں
پاکستان کی75سالہ تاریخ میں جو کچھ شہباز گل کے ساتھ ہوااس کی مثال نہیں ملتی۔شہباز گل کے تشددپرعمران خان کی ٹویٹ نے ساری دُنیا میں حکمرانوں کی ناک کاٹ دی ہے۔ان کے اس احمقانہ قدم سے پاکستان کا تشخص تباہ ہو گیا ہے۔عوام عمران خان کی کال پرشام کو اسلام آباد ریلی اور کل لیاقت باغ پہنچیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 20, 2022









