گلگت(نیوز ڈیسک )پاک آرمی کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ گورو جگلوٹ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کی گی۔پاک آرمی میڈیکل کور کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کو خصوصی طور پر اس میڈیکل کیمپ میں تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سیلاب متاثرین میں پاک فوج کے زیر انتظام کشمیر آرفنز ریلیف ٹرسٹ (KORT) کی طرف سے امدادی سامان کی پیکجز تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر کشمیر آرفنز ریلیف ٹرسٹ کے نمائندے رضاکاروں کے ساتھ موجود تھے۔سیلاب سے متاثرہ لوگوں نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
گلگت،پاک فوج کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ گورو جگلوٹ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد








