بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سلمان رشدی پرحملہ پرگارڈین نے انٹرویو سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیا،عمران خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ برطانوی اخباردی گارڈین نےسلمان رشدی کے بارے میں ان کی بات چیت کوسیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیاہے ،میں نے تو 10سال قبل ایک بھارتی اخبار کی طرف سے منعقدہ سیمینار میں اس لیے شرکت سے انکارکردیاتھاکہ اس میں ملعون سلمان رشدی بھی بطور سپیکرمدعو تھا،میری اس عدم شرکت پرسلمان رشدی نے میرے خلاف تقریرکی تھی

،اپنے خلاف سلمان رشدی پرحملہ کوبلاجواز قراردینے پرن لیگ اورمیڈیاکے اندر کی جانے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ میں نے بھارتی صحافی برکھادت کودئیے گئےانٹرویومیں اپناموقف کھل کرپیش کیاتھا،یہ انٹرویو آج بھی میڈیاپرموجود ہے ،عمران خان نے کہاکہ میں نے گارڈین کوا نٹرویومیں کسی گستاخ رسول کوسزا دینے کے اسلامی اورعدالتی طریقہ کارکی بھی وضاحت کی

اورگزشتہ سال کے سانحہ سیالکوٹ کاحوالہ بھی دیاجس میں ہجوم نے سری لنکاکے ایک شہری کونشانہ بنایاتھا،میں نے گارڈین سے اسی تناظر میں ملعون سلمانرشدی کے حوالے سے بات کی تھی کہ تشددبلاجوازہے اس سے مغرب کواسلام کے خلاف پراپیگنڈاکرنے میں مددملتی ہے۔