بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جاتے ہوئے طیارے سے اتار لیا گیا،پاسپورٹ ضبط

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو بلیوپاسپورٹ پربیرون ملک سفر سے روک کران کابلیوپاسپورٹ ضبط کرلیاگیا،ہفتہ کو
ایف آئی اے کے مطابق فردوس عاشق اعوان نجی ائیر لائن کی پرواز سے اسلام آباد سے دبئی جا رہی تھیں کہ انہیںاس طلاع پرکہ انہیں بلیوپاسپورٹ پرسفرکرہی ہیں طیارے سے اتار لیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق بلیو پاسپورٹ پرصرف حکومتی شخصیات کوسفرکی اجازت ہوتی ہے لیکن فردوس عاشق اعوان نےجو مشیر اطلاعات رہی ہیں اس عہدہ سے ہٹنے کے باوجود اپنا بلیو پاسپورٹ واپس نہیں کیا تھا۔ایف آئی اے حکام نے فردوس عاشق اعوان کا بلیو پاسپورٹ ضبط کر کے انہیں ائیرپورٹ سےبھجوادیاجبکہ فردوس عاشق اعوان نے اس پرسخت ردعمل کااظہارکرتے ہوئے اپنے خلاف انتقامی کارروائی قراردیتے ہوئے کہاکہ قومی اسمبلی قوانین کے مطابق سابق ارکان کوبھی جن کےپاس بلیوپاسپورٹ ہواسے استعمال کرنے کی اجاز ت ہے۔