راولپنڈی (ممتاز نیوز )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کمانڈر بلوچستان کور نے فون کرکے سیلاب کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ سی او اے ایس نے کمانڈر کو ہدایت کی کہ وہ سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کوششوں کے لیے حکومت بلوچستان کی مدد کے لیے تمام اقدامات کریں۔بے مثال بارشوں نے خاص طور پر بلوچستان میں انسانی زندگی اور مواصلاتی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے۔ فوری طور پر عارضی اقدام کے طور پر متاثرہ آبادی کی مدد اور اہم مواصلاتی ڈھانچے کی بحالی کے لیے فوج کے وسائل کا استعمال کیا جائے۔ پاک فوج آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ آبادی کے ساتھ کھڑی ہے اور اس امدادی کوشش کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دے گی۔
پاک فوج آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ،آرمی چیف








