بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کا ایسا طوفان برپا کیا ہے جس کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی،اسد عمر

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کا ایسا طوفان برپا کیا ہے جس کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی. ہر ہفتے مہنگائی کا ریکارڈ قائم ہو رہا ہے،ہفتہ کواپنے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنماء کاکہناتھاکہ پچھلے ہفتے ضروری اشیاء کے افراط زر 42٪ پر پہنچ گیا. سفید پوش کی زندگی مشکل اور غریب کو کچل کے کر رکھ دیا ہے